پنجاب بھر میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ
10-28-2024
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ جاری ہے۔
پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر بے قابو ہو گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں ڈینگی بخار کے 96 کیسز سامنے آ گئے، راولپنڈی سے 88، لاہور اور اٹک سے ڈینگی کے 3 -3 کیسز رپورٹ ہوئے، چکوال اور ساہیوال میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ، ایک ہفتے میں پنجاب بھر میں 842 افراد کو ڈینگی بخار لاحق ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔ شہریوں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔