پنجاب سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

10-28-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

لاہور میں 22 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور  نے ریلوے سٹیشن پر بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا، ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات ہیں، والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انچارج پولیو پروگرام عدیل تصور کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا انتہائی اہم ہے، پنجاب کے ٹرانزٹ پوائنٹس کو مستحکم کیا گیا ہے، خصوصی پولیو پوائنٹس پر پولیس اہلکار تعینات ہیں، ہر بس اور گاڑی کو روک کر قطرے پلائے جائیں۔