مظفر گڑھ: بچے سے زیادتی كرنے والا ملزم گرفتار

10-28-2024

(لاہور نیوز) مظفر گڑھ کے علاقے میں بچے سے زیادتی كرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔

مظفر گڑھ کے علاقے سے 15 ایمرجنسی نمبر پر بچے سے بدفعلی کی كال موصول ہوئی، اہل محلہ نے بچے سے زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم كو پکڑ لیا، محلے داروں نے ملزم كو رسیوں سے باندھ دیا اور ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر میں اطلاع دی۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری پولیس كو موقع پر بھجوایا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم كو حراست میں  لے لیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے شہری بچوں سے ظلم و زیادتی کی اطلاع 15 پر کال کرکے 3 دبا کر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پر دیں۔