ذیابیطس کی دوا دیگر کس مرض کیلئے مفید ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی
10-27-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیا بیطس کے لیے استعمال کی جانے والی دوا سمیگلوٹائیڈ گردے کے دائمی عارضے اور مٹاپے میں مبتلا افراد پر مثبت اثر رکھتی ہے، ان افراد کے پیشاب میں پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے، ان کے گردوں میں سوزش اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔
یونیورسٹی میڈیکل سینٹر گرونِنجن سے تعلق رکھنے والے کلینکل فارمالوجسٹ کی رہنمائی میں کی جانے والی اس بین الاقوامی تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی کہ ذیا بیطس کی یہ دوا جو کہ وزن کم کرنے کے طور پر جانی جاتی ہے، گردوں کے دائمی عارضے میں مبتلا افراد کے لیے بھی مؤثر ہے۔ فارمالوجسٹ کو اس تحقیق کے متعلق خیال کووڈ کی عالمی وباء کے شروع میں آیا۔ابتدائی طور پر انہیں یہ بات معلوم ہوئی کہ ذیا بیطس کے لیے استعمال کی جانے والی ایک اور دوا ایس جی ایل ٹی 2 ذیا بیطس سے پاک گردے کے دائمی عارضے میں مبتلا افراد کے لیے بھی مؤثر ہے۔ بعد ازاں انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ آیا سمیگلوٹائیڈ بھی گردوں کے دائمی مرض اور مٹاپے میں مبتلا افراد پر بھی مثبت اثر رکھتی ہے یا نہیں؟