پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 116 کیسز سامنے آگئے

10-27-2024

(لاہور نیوز) ڈینگی کے کاری وار قابو میں نہ آسکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 116 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 104، لاہور سے 4 منڈی بہاؤالدین سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔