چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ساجد خان کو بڑی خوشخبری سنا دیں
10-27-2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے سپنر ساجد خان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم سے ملاقات کے دوران ساجد خان کی راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس کو سراہا۔ ساجد خان سے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جیت کی صورت میں خوش کردیا، پرفارمنس دینے والے کا حق کوئی نہیں مارسکتا، معلوم ہوا ہے آپ کو کنٹریکٹ گزشتہ تین سال سے نہیں ملا،آپ کو جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔ خیال رہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرکے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔