باٹا پور : نامعلوم ملزم نے کلہاڑی کا وار کرکے ایک شخص کی جان لے لی
10-27-2024
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقے میں کلہاڑی کے وار سے ایک شخص کی جان لے لی ۔
پولیس کے مطابق کلہاڑی کے وار سے قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محمد صابر کے نام سے کی گئی ہے جو قصور کا رہائشی تھا اور باٹا پور کے علاقے میں موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سر میں کلہاڑی کے وار کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، مشتبہ افراد کے پاس مقتول کا موبائل تھا۔ دوسری جانب پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی جہاں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔