مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ، شیڈول متاثر

10-26-2024

(لاہورنیوز) مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہونے لگا۔

 ذرائع کے مطابق پروازوں کی روانگی میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کا شکار پرواز کو 4 بجے روانہ ہونا تھا تاحال روانہ نہ ہوسکی، پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کی شام چھ بجے روانگی متوقع تھی جو ممکن نہ ہوسکی، مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہیں۔