پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل

10-26-2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا بڑا اقدام، چیف جسٹس نے 3رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل کردی۔   سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر کمیٹی کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ کمیٹی میں 20 ستمبر کے آرڈیننس کے بعد تبدیلی کر دی گئی تھی۔