پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری کر دیا

10-26-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری کر دیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے سیف سٹیز پراجیکٹس کے لئے بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا گیا۔

لاہور سیف سٹی سینٹر کے لئے 166 نئے پولیس کمیونیکیشن آفیسر بھرتی کئے جائینگے،  فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی میں 30، 30 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز بھرتی کئے جائینگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 519 پولیس کمیونیکیشن آفیسر بھرتی کئے جائینگے، بھرتی کے لئے درخواستیں 8 نومبر تک موصول کی جائینگی، ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد 519 منتخب امیدواروں کو بھرتی کیا جائیگا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے بہت جلد پنجاب بھر میں سیف سٹی پراجیکٹس کو مکمل کر لیا جائیگا، نئے سیف سٹی پراجیکٹس کے لئے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو بھرتی کیا جائیگا۔