نوازشریف ایک روز دبئی میں قیام کے بعد آج لندن روانہ ہوں گے

10-26-2024

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ایک روز دبئی میں قیام کے بعد آج لندن روانہ ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار اپنے قائد کا والہانہ استقبال کریں گے۔ واضح رہے کہ دبئی میں نواز شریف کی مسلم لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات ہوئی، انہوں نے لیگی رہنماؤں کو معیشت کی بہتری کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کی ہدایت کی۔