گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

10-25-2024

(لاہور نیوز) گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

 گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، پبلک سکولوں کیلئے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پرائمری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ، لیوانکیشمنٹ کی بحالی، سکول ٹائمنگ، ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی و دیگر مطالبات کیلئے اساتذہ پہلے ہی دو ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔       جنرل سیکرٹری گرینڈ ٹیچرز الائنس رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اب حکومت نے اساتذہ پر ٹی این اے ٹیسٹ کے نفاذ کا اعلان کر کے انہیں شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔