صوبائی دارالحکومت کی فضائی آلودگی سے جان نہ چُھوٹی
10-25-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی فضائی آلودگی سے جان نہ چُھوٹ سکی، 194 کے اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور کی فضائیں بدستور زہرآلود ہیں۔
گزشتہ ایام کے دوران لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس چار سو کی سطح سے تجاوز کر گیا تھا، اب اگرچہ ہوا چلنے کے باعث صورت حال کسی قدر بہتر تو ہوئی ہے لیکن 194 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ شہر کی فضا بدستور آلودہ ہے۔ سب سے زیادہ 238 اے کیو آئی ڈی ایچ اے فیز آٹھ میں ریکارڈ کیا گیا، بھٹہ چوک پر 217 اور بیدیاں روڈ پر اے کیو آئی 204 ریکارڈ کیا گیا، آلودگی کی وجہ سے نظام تنفس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔