ایمرجنگ ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

10-25-2024

(لاہور نیوز) ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے شہر الامارات میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا اے کی نوین فرنینڈو کر رہے ہیں۔ پاکستان شاہینز کا سکواڈ قومی سکواڈ میں محمد حارث (کپتان)، عمیر بن یوسف، یاسر خان، قاسم اکرم، عبدالصمد، حیدر علی، عرفات منہاس، سفیان مقیم، عباس آفریدی، شاہنواز دھانی، محمد عمران جونیئر شامل ہیں۔ سری لنکا اے کا سکواڈ سری لنکا کا سکواڈ کپتان نوین فرنینڈو، لنکا، لاہرو اڈارا، سہان، پوون، رمیش مینڈس، وکرما سنگھے، دشن ہمینتھا، نمیش، نیپون، ایشان ملنگا پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ہی بھارت اے اور افغانستان اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔