وزیرداخلہ کا میانوالی میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین
10-25-2024
(لاہور نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر میانوالی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،انہوں نے کہا پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، میانوالی پولیس کی ٹیم نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، میانوالی پولیس کے کارنامے پر قوم کو فخر ہے، پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، 10 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔