ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے
10-25-2024
(لاہور نیوز) ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔
دوپہر دو بجے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرے سیمی فائنل میں شام ساڑھے چھ بجے بھارت اے کا مقابلہ افغانستان اے سے ہو گا۔ واضح رہے پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو 114 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، بھارت اے کی ٹیم عمان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔