سپریم کورٹ ججز کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں، ایک ہو جانا چاہئے: اعتزاز احسن

10-24-2024

(لاہور نیوز) ماہر ائین و قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، سپریم کورٹ کے ججز کو ایک ہو جانا چاہئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام  ’’دنیا مہر بخاری‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو کئی بار کہا گیا ایک پارٹی کے کیسز کو نہ سنیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال سے کہہ رہا ہوں سپریم کورٹ میں بہت بڑی دراڑ ہے، سپریم کورٹ میں دراڑ بہت سنگین ہے، ماہر آئین و قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا۔