شاہین آفریدی نے پہلی بار بیٹے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

10-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آرام دیے جانے والے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس تصویر میں کرکٹر نے اپنے بیٹے کو سینے پر لٹا رکھا ہے جبکہ بچے کا چہرہ مکمل  دکھائی نہیں دے رہا۔ اس تصویر پر شاہین کی جانب سے لکھے جانے والا کیپشن مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا۔کرکٹر نے اس میں لکھا کہ 'میں سکون میں ہوں'، سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ شاہین اور آلیار سمیت ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شاہین اور انشا کے ہاں آلیار کی پیدائش اگست میں ہوئی ہے۔