چاہت فتح علی خان نے کرن جوہر کو ان کی فلم میں بلا معاوضہ کام کرنے کا پیغام دے دیا
10-24-2024
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی بے تکی گلوکاری کے سبب شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
کچھ روز قبل چاہت فتح علی خان نے 'توبہ توبہ' گانا ریلیز کیا جو دراصل مقبول بالی ووڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا نےگایا ہے۔بالی ووڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا ،تاہم چاہت فتح کے گانے کی ویڈیو کرن جوہر نے جیو کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کی انسٹاگرام ویڈیو اسٹوری پر شیئر کی جس میں چاہت فتح علی خان 'توبہ توبہ' گانا اپنے انداز میں گارہے ہیں۔ بھارتی ہدایتکار نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا تھا۔اب چاہت فتح علی خان نے اس پر پیغام میں کرن جوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے ان کی تعریف کی تو وہ تین راتیں سو نہیں سکے۔چاہت فتح نے کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے موقع دیں تو میں آپ کی کسی فلم میں بغیر معاوضہ لیے کام کروں گا۔خود کو گلوکار کہنے والے چاہت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔