پنجاب میں لیکچررز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری
10-24-2024
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے لاہور کے کالجز میں متعدد لیکچررز کو تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیدمظہرحسین شاہ پروفیسر آف فزکس گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ، صاحبزادہ شاکر رحمان پروفیسر آف کیمسٹری گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد تعینات کر دیئے گئے۔ فوزیہ انجم چٹھہ پروفیسر آف کیمسٹری گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ ،ڈاکٹر ثمرہ عمران پروفیسر آف ہوم اکنامکس ویمن کالج گلبرگ اور شمائلہ خلیق کو پروفیسر آف انگلش گورنمنٹ ویمن کالج وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح خالد محمود پروفیسر آف زوالوجی گورنمنٹ اصغرمال کالج راولپنڈی او رتنویر احمد عباس کھچی پروفیسر آف زوالوجی جی ٹی روڈ کالج جہلم تعینات کیا گیا ہے۔