عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

10-24-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے عمران کان کی اپیل سماعت کے لیے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔