لاہور میں ڈاکوؤں کا دوران واردات جیمر ڈیوائس استعمال کرنے کا انکشاف

10-24-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں ڈاکوؤں کی جانب سے دوران واردات جیمر ڈیوائس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈیفنس میں 5 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران جیمر ڈیوائس استعمال کی، ڈاکوؤں کے گھر داخل ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ کام کرنا بند ہوگیا۔ جیمر ڈیوائس ایک ڈاکو نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی۔ پانچ ڈاکو شہری مبشر کے گھر سے ایک کروڑ کی واردات کرکے فرار ہوئے تھے جبکہ پانچ رکنی گینگ اس سے قبل بھی وارداتوں میں جیمر ڈیوائس استعمال کرچکا ہے۔ ڈاکو واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے ہیں۔ پولیس ٹیمیں تاحال ڈاکوؤں کو ٹریس کرنے میں ناکام ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔