کئی روز اضافے کے بعد عالمی و ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
10-24-2024
(لاہور نیوز) کئی روز مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 ہزار 734 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی سطح پر کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی آئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا ایک ہزار 971 روپے سستا ہوا، نئی قیمتوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 713روپے ہے۔