خستہ حال ٹریک اور ریکس کی کمی سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر
10-24-2024
(لاہور نیوز) خستہ حال ٹریک اور ریکس کی کمی کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے، ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہیں۔
کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ لیٹ، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ لیٹ، پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے لیٹ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ لیٹ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ لیٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہے۔ اسی طرح ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ لیٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ لیٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ لیٹ، خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ لیٹ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ اور عوام ایکسپریس، سرسید، شالیمار ایکسپریس 1 ،1 گھنٹہ لیٹ ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی اور سکھر ڈویژن میں جگہ جگہ ٹریک خستہ حال ہیں، خراب ٹریک کے باعث انجینئرنگ ریسٹرکشن کے باعث ٹرینوں کی رفتار بڑھانا ممکن نہیں۔