ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
10-24-2024
(لاہور نیوز) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔
خیر پور میں شاہو ون کنویں سے 10 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے، شاہو ون کنویں پر 12 ہزار 675 فٹ تک ڈرلنگ کی گئی، نئی دریافت سے ملک میں گیس کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر نئی دریافت سے آگاہ کر دیا۔