مہنگائی بے لگام، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے نرخ میں اضافہ

10-24-2024

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل اور 3 سبزیوں کے نرخ مزید بڑھا دیئے گئے۔

مارکیٹ میں ادرک ایک ہزار روپے، لہسن 850 روپے، شملہ مرچ 600 روپے بیچی جا رہی ہے، مٹر 400 روپے، شلجم 220 روپے، اروی 200 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔  ادھر پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 روپے، درجہ دوم 100 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، انار بدانہ 650، ایرانی کھجور 550 روپے، سیب کالا کولو 300 روپے فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔