چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت کریں گے

10-23-2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج 24 اکتوبر کو مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل ورک کی وجہ سے چیمبر ورک پر چلے گئے تھے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 24 اکتوبر کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 24 اکتوبر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوں گے، ذرائع  نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے اور ان کی واپسی یکم نومبر کو ہو گی۔