ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کونسی غذائیں فائدہ مند ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

10-23-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں فائدہ مند ہوتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی ایک تحقیق میں کہناتھا کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک ٹائپ 2 ذیابیطس والے بالغوں کو بلڈ شوگر کا بہتر کنٹرول حاصل کرنے اور ذیابیطس کی ادویات کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ محققین نے کہا کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کے مقابلے میں، کاربوہائیڈریٹ کی محدود مقدار نے 12 ہفتوں کے ٹرائل کے دوران لبلبے میں موجود بیٹا سیلز کے کام کو بہتر بنایا۔ بیٹا خلیات انسولین تیار اور خارج کرتے ہیں جو خون میں شوگر کو منظم کرتے ہیں۔تحقیق کے  متعلقہ مصنف ماریان یورچیشین نے بتایا کہ بیٹا سیل کی ناکامی ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما کے لیے ذمہ دار ہوتی ہے لہٰذا اس کو مستحکم کرنا ضروری ہوتا ہے۔