متھیرا پاکستان میں پھیلتی بے راہ روی پر بول اٹھیں،اداکارہ کا حالات پر شکوہ
10-23-2024
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ متھیرا نے پاکستان میں تیزی سے پھیلتی بے راہ روی پر شکوے کا اظہار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےاداکارہ متھیرا کا کہنا تھا کہپاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہو چکا ہے،نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہیں، ناجائز تعلقات عام ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ پاکستانی سماج میں شادیاں بھی کاروباری معاہدوں کی طرح ہورہی ہیں اور والدین بھی پیسہ اور حیثیت دیکھ کر رشتوں کو اہمیت دینے لگے ہیں۔