خواتین کن مردوں سے محبت کرتی ہیں؟اداکارہ اریج چوہدری نے بڑی بات بتا دی

10-23-2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اریج چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین عزت دینے والے مردوں سے محبت کرتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں اور فلموں کی زندگی سے ہٹ کر حقیقی زندگی میں بھی  خواتین عزت و احترام دینے، اچھی طرح بات کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں، وہ ان سے متاثر ہوتی ہیں۔