حکومت چاہتی ہے اپنا چیف جسٹس، اپنا چیف الیکشن کمیشن ہو: سراج الحق

10-23-2024

(لاہور نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت یہی چاہتے ہے کہ اس کا اپنا چیف جسٹس ہو اور اپنا الیکشن کمیشن ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق  نے کہا کہ آٸینی ترمیم منظور ہو گٸی اب واپس نہیں ہو گی، ہمارے ملک میں جو ہو جاتا ہے واپس نہیں ہوتا، چیف جسٹس تبدیل ہونے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ پہلے بھی ہوتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ سود کا نظام 2028 میں ختم ہو گا، اگر اس پر عمل ہو جاتا ہے تو ملک ترقی کرے گا، بینکوں کا نظام ٹھیک ہو گا، ملکی معیشت میں بہتری ہو گی، مہنگاٸی، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے، مہنگاٸی ختم کرنے کیلئے سودی نظام مکمل ختم کرنا ہو گا۔ سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کچھ آٸی پی پیز سے معاہدے ختم کٸے اور مزید پر کام جاری ہے، جب تک آٸی پی پیز کا فاٸدہ عوام تک نہیں پہنچتا تب تک ہم مطمئن نہیں ہوں گے، سراج الحق نے کہا کہ آج یحییٰ آفریدی نٸے چیف جسٹس بنے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ نٸے چیف جسٹس قانون کے مطابق ملک کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کالج واقعہ پر جماعت نے کمیٹی بناٸی تھی، جس نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں یہ سب واقعہ بوگس تھا، نہ وہ متاثرہ لڑکی ملی، نہ ہی کوٸی اور ثبوت ملا۔