عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

10-23-2024

(لاہور نیوز) عدالت نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل ساڑھے 10 بجے ذاتی طور پر طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے مطابق اِس عدالت کے 6 ستمبر  کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، درخواست سماعت کیلئے منظور اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  نے کہا کہ خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی آگاہ کریں۔