نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست طلب
10-23-2024
(لاہور نیوز) نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری کے لیے مہمانوں کی فہرست طلب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر ہاؤس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب کے سلسلہ میں سپریم کورٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ صدر ہاؤس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست مانگی ہے، سپریم کورٹ نے فہرست دینے کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا ہے۔