نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے: خواجہ آصف

10-22-2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جوججزنامزد نہیں ہوئےوہ بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگراچھی بحث ہوئی، ہم نےطےکیا ہےکہ کمیٹی کی بحث کو باہر نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں ایک ووٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت میں آیا، دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا گیا۔