ملک بھر میں کتنے رجسٹرڈ ووٹرز، الیکشن کمیشن نے تعداد بتا دی

10-22-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے، خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 1ہزار 742 ہے۔ اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227 ہے، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94 ہزار 710 ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔