بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مٹھائی کھلانے والے کا ہاتھ جھڑک دیا

10-22-2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو آئینی ترمیم پاس ہونے پر مٹھائی کھلانے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بیرسٹر گوہر  نے منہ کی طرف مٹھائی بڑھانے والے کا ہاتھ جھڑک دیا، کیا آئینی ترمیم پاس ہونے کی مٹھائی آپ نہیں کھائیں گے، مٹھائی کھلانے والے  نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا۔ سوال کرنے والے کا کہنا تھا کہ جو چار لوگ آپ کو منانے آ رہے ہیں کیا ان سے ملاقات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے جواب میں کہا کہ کوئی ہم سے ملنے آتا ہے تو ہم انکار نہیں کریں گے، اس موقع پر صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ احتجاج کریں گے، جس کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ "انشاء اللہ"۔ بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی ہے وہی سارے فیصلے کرتی ہے، ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ جو کمیٹی بنی ہے وہ اس ترمیم کے پیش نظر بنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مختصر وقت دیا گیا تھا اس لیے نام پارلیمانی کمیٹی کے لیے بھیجے، اگر کمیٹی شرکت کا فیصلہ کرتی تو ہمارے پاس آپشن نہ ہوتا، ہم آج ایوان میں احتجاج کریں گے۔