پی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں: عطا تارڑ

10-22-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کےکھاتے میں نہ ڈالیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتشار کا شکار ہے، تحریک انصاف کے اندر چار گروپ ہیں جو لڑتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے، آئینی ترمیم سے عوام کو فائدہ ہو گا، پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کے اندر اور دوسرا باہر ہے، پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کیے لیکن انہوں  نے کوئی تجویز پیش نہ کی۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی گئی، پی ٹی آئی والے اپنی اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں، انہوں  نے پارلیمانی کمیٹی کے نام خود دیئے پھر خود ہی شریک نہیں ہوئے۔