موسمیاتی تبدیلیوں کےمتعلق’ کاپ 29 ‘ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

10-22-2024

(لاہور نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے’ کاپ 29‘ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

وزرات موسمیاتی تبدیلی حکام کے مطابق کاپ 29 کانفرنس11 سے 22 نومبر کے درمیان آذربائجان میں منعقد ہو گی، کاپ 29 کے لیے پاکستان اپنا پویلین تیار کرے گا، پویلین کی تیاری کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے عہدیداران نومبر کے آغاز میں روانہ ہو جائیں گے۔ حکام  نے بتایا کہ گرین پاکستان کے ٹائٹل کے تحت سٹال لگایا جائے گا اور پویلین میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جائے گا، پویلین میں کلائمیٹ جسٹس اور فوڈ سیکورٹی پر بھی بات کی جائے گی۔ وزرات موسمیاتی تبدیلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ساتھ جی ٹو جی معاہدے بھی کیے جا سکیں گے، پاکستان کاربن کریڈٹ گائیڈ لائنز کو کاربن مارکیٹ کے لیے آپریشنل کرے گا جبکہ کاربن کریڈٹ گائنڈ لائنز مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔