ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیدیا

10-22-2024

(ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے بیٹر ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دے دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔  اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، جس طرح کھیلتے ہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارکنڈیشنز تبدیل ہیں، 2022 میں بہت ہی زیادہ فلیٹ پچ تھیں اور راولپنڈی ٹیسٹ میں اس باراتنی فلیٹ پچ بنتی دکھائی نہیں دے رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔