محکمہ ہائر ایجوکیشن کی تعلیمی اداروں میں فیک نیوز کو کاؤنٹر کرنے کے ہدایت

10-22-2024

(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں فیک نیوز اور معلومات کو کاؤنٹر کرنے کے ہدایت کر دی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس حوالے سے کالجز اور جامعات میں خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کر دی، کمیٹیوں کے ٹی اوآرز بھی طے کر دیئے گئے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام یونیورسٹیز، کالجز اور ہاسٹلز سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا۔  مراسلے کے مطابق لڑکیوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے  اداروں میں خواتین عملے کی تقرری کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی اداروں اور ہوسٹلز میں صرف خواتین عملہ ہی تعینات کیا جائے، اگر مرد عملے کی تقرری ضروری ہو تو ان مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں یا سینئر خواتین عملے کے ذریعے نگرانی کی جائے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ نگرانی کے لئے کیمرا ریکارڈنگ کو کم از کم 30 دنوں تک محفوظ رکھا جائے۔