لاہور سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

10-22-2024

(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز سے ٹیک آف کے فوری بعد پرندہ ٹکرا گیا۔

طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کال ایئر ٹریفک کنٹرولر کو دی جس کے بعد طیارہ بحفاظت واپس اتار لیا گیا، طیارے میں موجود 180 سے زائد مسافروں کو لاؤنچ میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر پرواز سے پرندہ ٹکرانے کا یہ 24 واں واقعہ ہے۔