ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی كارروائی، 5 سالہ سپیشل بچی کی جان بچا لی

10-22-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بروقت كارروائی کرتے ہوئے کوڑے کے ڈھیر سے 5 سالہ سپیشل بچی کی جان بچا لی۔

اپنوں کا خون سفید ہو گیا، ظالم چچا نے 5 سالہ سپیشل بچی کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا، گجرات کے علاقے صدر سے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ایک کال موصول ہوئی، كالر  نے بتایا كہ نامعلوم شخص بچی کو بوری میں بند کر کے فیکٹری کے باہر پھینک گیا ہے، بچی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور زخمی حالت میں بھی ہے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر فوری طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان پولیس كے مطابق والدین بچی کو ساتھ رکھنے پر آمادہ نہیں ہیں، پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔