مریم نواز شریف کا نواز شریف کے ہمراہ یورپ کے دوروں کا شیڈول طے

10-22-2024

(لاہور نیوز) مریم نواز شریف کا نواز شریف کے ہمراہ لندن اور یورپ کے دوروں کا شیڈول طے ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے غیرملکی دوروں کے لئے روانہ ہوں گے، نواز شریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے لئے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گے، دبئی میں ایک روز قیام ہو گا جہاں سے وہ لندن جائیں گے، 29 اکتوبر کو لندن سے نواز شریف امریکا جائیں گے، نواز شریف امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز شریف دونوں یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے، نواز شریف دوروں کے موقعوں پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے چیک اپ کے لئے جانا تھا، آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اور کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔