دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرِ فہرست

10-22-2024

(ویب ڈیسک) آج منگل کو صبح سویرے لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 427 ہے جس کا مطلب ہے کہ شہر کی ہوا کا معیار بدترین ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی دارالحکومت دہلی کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ کا تیسرا اور دبئی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔