پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

10-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 629 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 686 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کیساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔