چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کا پاکستان کو 'گرین سگنل'

10-22-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں اگلے برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی جس میں یقین دلایا گیا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں چیئرمین اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔