پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

10-22-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی ہو گئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد اور افتخار حسین کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔