نوازشریف اور مریم نواز برطانیہ اور امریکا کے دورے پر جائینگے

10-22-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ برطانیہ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

نواز شریف جمعہ کے روز دبئی روانہ ہوں گے، دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوں گے، لندن میں 2 روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے۔ مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے لندن پہنچیں گی، نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔