نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع

10-21-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔ نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔