4453سکول ٹھیکے پر دینے کیلئے دوسرے فیز میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹی او آرز جاری کر دیئے

10-21-2024

(لاہور نیوز) چار ہزار چار سو تریپن مزید سکولز ٹھیکے پر دینے کیلئے دوسرے فیز کا آغاز, سکولوں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے ٹی او آرز جاری کر دیئے۔

 چارہزار چار سو تریپن سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے دوسرے فیز میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹی او آرز جاری کر دیئے ہیں، ینگ گروپ، انفرادی، پیف پارٹنرز اور پرائیویٹ سکولز کا الگ سے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کوٹہ میں این جی اوز،ایج ٹیک فرم، سکول چینز کو بھی شامل کیا گیا ہے، دوسرے فیز میں 4453 سکولز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا، پہلے فیز میں پانچ ہزار آٹھ سو تریسٹھ سکولز ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں جبکہ تیسرے فیز میں مزید 2903 سکول ٹھیکے پر دیئے جائیں گے۔ ینگ گروپ، انفرادی اور پارٹنر سکولز کو درخواست دینے کیلئے دس سے پندرہ ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے، این جی اوز،سکول چینز اورایچ ٹیک کیلئے درخواست جمع کروانے کی فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے، درخواست کے ساتھ تعلیمی قابلیت، سکول چلانے کا تجربہ اور سرٹیفکیٹ ساتھ لگانا ہونگے۔